قومی
بارش کا پانی واسا کے انتظامات کو بہا لے گیا، غلام محمد آباد سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے


فیصل آباد (ملک شبیر 94 نیوز ) فیصل آباد میں آج موسلا دھار بارش نے انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا، فیصل آباد کے مختلف علاقے زیر آب اگئے جن میں غلام محمد آباد کے اکثر علاقے جس میں راجہ کالونی، پاکستان چوک اور بیشتر علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں ایک سے دو فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے پانی کے نکاسی کا کوئی انتظام نظر نہیں آرہا ہے واسا کا عملہ دور دور تک نہیں نظر آرہا 2 گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ برسات کے دنوں میں فیصل آباد کا یہی حال ہوتا ہے، واسا اور ضلعی انتظامیہ دعوے تو بڑۓ بڑۓ کرتی مگر حقیقت میں وہ پانی کی نکاسی میں ناکام ہی نظر آتے ہیں۔



