قومی

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں محمد عثمان شبیر کی کامیابی، پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن گئے


فیصل آبا د(94 نیوز سٹی رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے حالیہ منعقدہ امتحان کے نتائج کے مطابق محمد عثمان شبیر نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ امتحان پاس کرنے کے بعد انہیں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) تعینات کر دیا گیا۔ محمد عثمان شبیر کی اس کامیابی کو ان کی مسلسل محنت، لگن اور ثابت قدمی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور ، اساتذہ کی بے لوث رہنمائی کا سہرا قرار دیا ہے اور اہلِ علاقہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ معززینِ علاقہ، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے محمد عثمان شبیر کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں گے۔ اس موقع پر ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض کی احسن ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے اور مستقبل میں مزید ترقیات سے سرفراز کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button