قومی

ڈی پی ایل کے حوالے سے قانون سازی میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی، خواجہ آصف سراج

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں صدر خواجہ آصف سراج نے اپنے خطاب میں ڈائیز اور کیمیکلز کمیونٹی کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 66 سالوں سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایل کے حوالے سے حالیہ قانون سازی میں بہت سے ایسے کیمیکلز کو شامل کیا گیا ہے جو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کیا گیا یہ کیمیکلز خصوصی طور پر ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہوتے ہیں اس کے نتیجے میں متعدد کاروباری مسائل پیدا ہوئے ہیں اور مستقبل میں بحران کا باعث بن سکتے ہیں صدر ایسوسی ایشن نے یحیی حسین شاہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد کریں گے اپنے خطاب میں یحیی حسین شاہ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل بالخصوص ڈی پی ایل سے متعلق مسائل کے حل میں تعاون اور سرپرستی کریں گے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے حکومتی سطح پر ٹھوس کوششیں کریں گے۔ یحیی حسین شاہ صاحب نے مزیدکہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی صاحب سے مشاورت کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ عید کے بعد ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کے لیے فیصل آباد کا دورہ کریں۔ وہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ڈی پی ایل سے نمٹنے والی سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی کے درمیان ملاقات میں بھی سہولت فراہم کریں گے تاکہ ایوان بالا کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے۔ اجلاس سے چیئرمین لوئل واریئرز آف پاکستان میجر تاثیر اکرام رانا ، میجر جاوید اقبال کھوکھر، گروپ لیڈر ایوب صابر ،،حافظ ناصربشیر، محمود الہی ، رضا کمال نے بھی خطاب کیا صدر خواجہ آصف سراج نے یحیی حسین شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button