تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کا عزم باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کے تحت بین المذاہب افطار ڈنر کا انعقاد

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد میں بین المذاہب افطار ڈنر’ امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کا عزم باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کے تحت کے زیرِ اہتمام کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ و بین الکلسیائی اتحاد نے ہوٹل ویسٹ اِن، فیصل آباد میں ایک بین المذاہب افطار ڈنر کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب مقدس ایام لینٹ اور رمضان المبارک کے موقع پر منعقد کی گئی جس کا مقصد مسلم و مسیحی مذاہب سے تعلق رکھنے والی برادریوں کے درمیان امن، برداشت اور یکجہتی کے مشترکہ عزم کو فروغ دینا تھا۔ڈاکٹر اندریاس رحمت بشپ آف فیصل آباد نے تقریب کی میزبانی کی ۔انہوں نے اپنے خطاب میں بین المذاہب مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لینٹ اور رمضان کے مقدس ایام ہمیں ہمدردی، قربانی اور انسانیت کی خدمت جیسے اعلی اقدار کی یاد دلاتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر اندریاس رحمت ، بشپ آف فیصل آباد’ ناصر جاوید رانا(سٹی ٹریفک آفیسر فیصل آباد)’فادر عابد تنویر’ فادر خالد رشید عاصی’ شاہد انور ایڈووکیٹ’مولانا ریاض کھرل’ سید حسین شاہ شیرازی’ مولانا سکندر ذکی اور پروفیسر انجم پال نے بھی خطاب کیا اور امن و اتحاد کے فروغ کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں مسیحی اور مسلم مذہبی رہنمائوں، پولیس حکام، سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندگان، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، سماجی کارکنان اور کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی، جس سے مقامی معاشرے کے تنوع اور اتحاد کی خوبصورت جھلک نمایاں ہوئی۔مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی تنوع کے احترام اور پاکستان میں امن و سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تقریب نے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان مکالمے، باہمی تعلقات کے استحکام اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کیا۔اس موقع پر فادر خالد رشید عاصی نے کہا کہ اس نوعیت کی بین المذاہب تقریبات معاشرے میں برداشت اور احترام کی فضا کو فروغ دینے اور مختلف برادریوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کے پل تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے تمام شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے اور تعاون کو جاری رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر شرکا نے باہمی محبت اور یکجہتی کے ماحول میں افطار کیا، جس سے یہ پیغام اجاگر ہوا کہ انسانی اقدار اور مشترکہ انسانیت مذہبی اختلافات سے بالاتر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button