قومی

بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن کی حکمتِ عملی سامنے آگئی

اسلام آباد(94 نیوز) بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمتِ عملی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں بجٹ سیشن سے قبل احتجاج سے متعلق حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین اسپیکر اجلاس میں شریک ہوں گے، اراکین ایڈوائزری کمیٹی میں اپنا مؤقف بھی رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button