کھیل

ایف ڈی اے سٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ”کشمیر کبڈی کپ” کا میدان سجے گا

فیصل آباد(94 نیوز)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ”کشمیر کبڈی کپ” کا میدان سجے گا اس سلسلے میں کبڈی کے شاندار میچ پانچ فروری کو ا یف ڈی اے سٹی کے سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہونگے جس میں کبڈی کی چار نامور ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کبڈی کے قومی و بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کشمیر کبڈی کپ کے انعقاد کیلئے انتظامات کا جائز ہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاسر اعجاز چٹھہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر /ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں ودیگر افسران موجود تھے۔ سیکرٹری جنرل ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن طیب گیلانی نے کبڈی ٹیموں کی تفصیلات اور میچز کی ترتیب اور اس ایونٹس کے شاندار انعقاد کیلئے ضروری تقاضوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ کشمیر کبڈی کپ میں جو ٹیمیں شرکت کریں گی ان میں ہاؤس آف ٹائر پنجاب، سانجھا پنجاب کبڈی کلب، آزاد کبڈی کلبUK 409 اور ننکانہ صاحب کبڈی کلب شامل ہیں جبکہ کشمیر کبڈی کلب اور رندھاوا کبڈی کلب میں نمائشی میچ کھیلا جائیگا۔ڈی جی ایف ڈی اے نے کشمیر کبڈی کپ کے شاندار انعقاد کے سلسلے میں سپورٹس گراؤنڈ کی مکمل تیاری اور شائقین کبڈی کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد مسئلہ کشمیر کو مختلف فورمز پر اجاگر کرنا ہے جس سے نہ صرف کشمیری بھائیوں سے یکجہتی و ہمدردی کا بھرپور اظہار کیاجائیگا بلکہ شائقین کو کبڈی کے بہترین مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button