پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام قیدی بچوں میں کھیلوں کے مقابلے، کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا گیا

کھیلوں سے بچوں میں مثبت تبدیلی آئے گی، صوفیہ رضوان، پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کی وجہ سے بورسٹل انسٹیٹیوٹ میں بڑی تبدیلی آئی اور خوشگوار ماحول بن گیا، اسد طارق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ

فیصل آباد(94 نیوز) پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بورسٹل جیل میں قیدی بچوں کے درمیان سپورٹس کے مقابلوں کا ایک خوبصورت ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں کرکٹ،فٹ بال،والی بال اور باسکٹ بال جیسے مقابلے کرائے گئے۔ ٹورنامنٹ میں ڈپٹی سپریننڈنٹ اسد طارق، ڈائریکٹر صوفیہ رضوان،صدر اسلم ڈھیڈی سیلانی،میاں ندیم احمد صدر نیشنل جرنلسٹ ایسوس ایشن پاکستان،جنرل سیکرٹری آل فیصل آباد پلاسٹک بیگز ٹریڈرز ایسوسی ایشن فیصل آباد صدر راجبا روڈ بیرون غلہ منڈی حاجی ذوالفقار شاکر،سٹی رپورٹر 94 نیوز سجاد حسین،بیورو چیف روزنامہ فرنٹ پوسٹ لاہور محمد وسیم، میاں زاہد،فاروق بٹ، خالد بشیر،عمران بھٹی اورغلام رسول صدر غلامان رسول فاؤنڈیشن پاکستان نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی حاجی ذوالفقار شاکر نے قیدی بچوں میں فٹبال، والی بال، باسکٹ بال،کرکٹ بیٹ،کرکٹ بال اور دیگر کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی کے ہر پروگرام میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر اسد طارق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، صوفیہ رضوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صوفیہ رضوان نے کہا کہ کھیلوں سے قیدی بچوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور وہ دوبارہ اپنی اسی طرح زندگی کے معمولات شروع کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کی تربیت کیلئے خصوصی تربیتی سیشن کا بھی اہتمام کریں گے۔



