قومی

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی کی 3اہم شخصیات فرار

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔ قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی، گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

قیدیوں کی وینز کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کی اور حملے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے پرزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے، دوبارہ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button