العزیز بروسٹ سمندری روڈ مضر صحت کھانوں کا مرکز بن گیا،ناقص مٹیریل کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا نظام بھی درہم برہم

کھانا کھانیوالے رہیں ہو شیار، کھانوں سے مکھیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے برامد ہونے لگے،شہریوں کا ہوٹل کو فوری سیل کرنے کا مطالبہ

فیصل آباد (محمد وسیم سے) العزیز ہوٹل سمندری روڈ میں گندگی کا راج، کھانے سے مکھیاں برآمد،العزیز بروسٹ واقع سمندری روڈ مضر صحت کھانوں کا مرکز بن گیا، ناقص مٹیریل کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا نظام بھی درہم برہم، العزیز بروسٹ سے کھانا کھانیوالے ہو شیار رہیں،کھانوں سے مکھیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے برامد ہونے لگے، شکایت کی صورت میں گاہکوں کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دی جانے لگیں، شہریوں کا ہوٹل کو فوری سیل کرنے کا مطالبہ، شہروں کا کہنا ہے کہ کھانوں کے ریٹ آسمان پر ہیں اور مضر صحت کھانا فروخت کیا جا رہا ہے، بریانی سے مکھیاں نکلنے پر ہوٹل ویٹر سے شکایت کی تو اس نے ٹال مٹول کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اکثر ہوتا ہے گرمی کا موسم ہے اور مکھیاں بہت ہیں ہم کیا کریں؟ لیکن آپ پریشان نہ ہوں میں کچھ نہیں کر سکتا مالکان کا قصور ہے وہ کیڑے مار سپرے نہیں کرواتے تو ایسے واقع رونما ہونے ہیں۔ اس نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی والے بھی آتے ہیں اور اپنا حصہ لیکر چلتے بنتے ہیں، انکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ العزیز بروسٹ سمندری روڈ کو فی الفور سیل کر کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔



