قومی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی، ایم فل اور ایم ایس پروگرام کے نتائج کا اعلان کر دیا


فیصل آباد(94 نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی، ایم فل اور ایم ایس پروگرام کے سمسٹر بہار 2024 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ ایم ایس سے پی ایچ ڈی کے پروگرام کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن،فزکس،انگلش،سٹیٹکٹس ایم فل فزکس،انگلش، ایگریکلچرل ٹیکنالوجی، سٹیٹکس،ہسٹری کے علاوہ ایم ایس سی ہاں لائیوسٹاک مینجمنٹ، رورل ڈویلپمنٹ کے امتحانات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔طالب علم اب اپنا رزلٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pkوزٹ کرکے رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔



