قومی

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی کاشف ضیاء کو سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد تعینات ہونے پر مبارکباد

فیصل آباد (94 نیوز میاں حمزہ) ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم فیصل آباد نے اپنے وفد کے ہمراہ کاشف ضیاء کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیصل آباد تعینات ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارکباد پیش کی۔

وفد کی سبراہی صدر نجف نواز نے کی۔ چیئرمین رانا محمد منیر ، سینئر نائب صدر ملک محمد اختر ، نائب صدر ملک اویس الہدیٰ ، ممبر عادل ولی ، یاسر عرفات اور مہر صغیر احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ کاشف ضیاء نے ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔

مزید انہوں نے لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن کی کوشش، فیصل آباد میں بورڈ امتحانات میں بطور نگران ڈیوٹی لگوانے، مردم شماری میں بطور شمار کنندہ ڈیوٹی لگوانے ،الیکشن میں لیب اٹینڈنٹ کی بطور پولنگ آفیسر ڈیوٹی لگوانے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ حوصلہ افزائی کرنے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button