72 Serena Chowk Interchange Project will be completed today, Mohsin Naqvi will be inaugurated today.


Islam Abad(94 news) 72 In the day's record period 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پر مشتمل سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ میگا پراجیکٹ کا آج باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سرینا چوک انٹرچینج کو ریکارڈ مدت 72 روز میں مکمل کیا گیا ہے، جو 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے۔ یہ انٹرچینج سرینا ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہِ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرینا چوک منصوبے کو خؤبصورت درختوں، پھولوں اور لینڈ سکیپنگ سے مزین کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور انکی پوری ٹیم پراجیکٹ کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہے۔



