7ستمبر قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کے حوالہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تاجدار ختم نبوت کانفرنس

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) کاروان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام تاجدارختم نبوت کانفرنس سے امیرکارواں علامہ پیرمحمدیعقوب نقشبندی، علامہ محمدسلطان محمودنورانی،پروفیسرمسعوداختر،علامہ عبدالستارنورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی و ملی تاریخ میں 7ستمبر قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کے حوالہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گاجب عالمی سامراج اور دشمنان ختم نبوت کو للکارتے ہوئے مرزائیوں کو آئین پاکستا ن میں کافر قرار دلایا 90سالہ فتنے کا خاتمہ ہواسوشل میڈیا کے ذریعے بد بخت مرزائی آج بھی نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں،جسے روکنا ہو گا انھوں نے مزیدکہا کہ تاجدار ختم نبوت ۖ کی محبت دین حق کی شرط اول ہے اگر اسی میں خامی ہو تو ہر چیز نامکمل ہے شہدائے تحریک ختم نبوت کی قربانیو ں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہدائے تحریک ختم نبوت نے اپنے خون سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا ختم نبوت کا عقیدہ اور تعظیم مصطفی ۖ ہی اصل ایمان ہے تحفظ ختم نبوت کے لیے کام کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے انبیائے کرام علیہم السلام بالخصوص رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم، صحابہ کرام علیہم الرضوان،اولیائے کرام رحم اللہ علیہم اور اہل بیت رضی اللہ تعالی عنہم کا احترام ہمارے ایمان کاحصہ ہے تحفظ ختم نبوتۖ کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے انہوں نے مزید کہا عقیدہ ختم نبوت ۖ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ختم نبوت کے باغیوں کاتعاقب اور محاسبہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔فتنہ قادیانیت پاکستان کے امن وامان کے لیے شدید خطرات پیدا کررہا ہے عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے کفر کی طاقتیں عقیدہ ختم نبوت کو مٹانے کے درپے ہیںعقیدہ ختم نبوت ہماری غیرت ایمانی کا اہم جز ہے عوام پاکستان اور عاشقان رسول حرمت رسول ۖ پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے جغرافیائی،تہذیبی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے تحفظ ناموس رسالتۖ کی توہین کسی صورت نہ پہلے قبول تھی اور نہ ہی آج قبول ہے ختم نبوت کا عقیدہ دینِ اسلام کا بنیادی ستون اور ہر مسلمان کے ایمان کا پہلا جزو ہے یہی عقیدہ امتِ مسلمہ کی یکجہتی، بقا اور دینی غیرت کا استعارہ ہے تقریب سے علامہ غلام سرورساقی، صاحبزادہ محمدمحبوب احمدعلوی،علامہ الیاس ساجد،مولانافضل قدیر، نصیرالدین ،قاری شعیب ، قاری عاشق نعیمی ، ثقلین گولڑوی ،مولا نا اسحاق ،مولاناقاسم ضیا،مولانافہعم ،مولاناریاض،محمدانورودیگرنے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور شہدائے تحریک ختم نبوت کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔



