26ویں ترمیم عدالت کو اختیارات سے خالی کرنے کے مترادف ہے، محمد یاسین پی ٹی آئی رہنماء


فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمد یاسین نے کہا ہے کہ آئین میں 26ویں ترمیم عدالت کو اختیارات سے خالی کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے پاس ایک عدالت ہی تھی جو عوام کے دکھ اور تکلیف کو سنتی تھی لیکن حکومت اور حکومتی اتحادیوں نے عوام سے وہ حق بھی چھین لیا۔ عدالت اب نا از خود نوٹس لے سکتی،انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم صرف اور صرف اپنی مرضی کے جج تعینات کرنے کیلئے اور بانی پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے سے انصاف مہنگا ہو، انصاف ملے ہی نہ تو وہ قوم کیسے ترقی کرسکتی ہے۔ اب ہمارے ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ چند خاندانوں کی آمریت ہے جسے عوام کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔ محمد یاسین نے کہا کہ جلد ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گی اور اس قانون کو ختم کرکے ہی رہے گی۔



