کامرس
کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی


کویت (94 نیوز) کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے خصوصی رعایت پر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔



