قومی

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے  سال 2024 میں مختلف کوٹہ پر بھرتیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

لاہور (94 نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے  گزشتہ سال مختلف کوٹہ پر بھرتیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جس کے مطابق پنجاب حکومت کے 23 محکمہ جات کی 683 مختلف اسامیوں پر خواتین، منیارٹی اور اسپیشل پرسنز کوٹہ پر بھرتی کی گئی.

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق سال 2024 میں خواتین کی 592 اسامیوں کا اشتہارات دئیے گئے جس میں 351 اسامیوں پر خواتین کوٹہ پربھرتی ہوئیں. منیارٹی کوٹہ(اقلیتی کوٹہ) کی 397 اسامیوں کا اشتہار دیا گیا جس میں 235 امیدوار ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسپیشل پرسن کوٹہ کی 284 اسامیوں کا اشتہار دیا گیا جس میں 97 امیدوار ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے. خواتین، منیارٹی اور اسپیشل پرسن کوٹہ  میں سب سے زیادہ اسامیاں محکمہ ہیلتھ، محکمہ ایریگیشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی تھیں.

تفصیلات کے مطابق اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 32 اسامیوں پر خواتین، 152 آسامیوں پر منیارٹی 5 اسامیوں پر اسپیشل پرسن کی بھرتی کی سفارشات کی گئیں. اسی طرح محکمہ ایریگیشن میں 103 خواتین کو کوٹا پربھرتی کیا گیا جبکہ 7 کو منیارٹی اور 10 کو اسپیشل پرسن کوٹہ  پر بھرتی کیا گیا. محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں 84 امیدواروں کو خواتین مینارٹی کوٹہ  اور سپیشل پرسن کوٹہ  پر بھرتی کیا گیا ہے. محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں 78 امیدواروں کوٹہ  پر بھرتی کیا گیا.

پبلک سروس کمیشن کی جانب سے گزشتہ سال میں 7 ہزار 458 امیدواروں کی بھرتی کی سفارش کی گئی جس میں 683 امیدواروں کو مختلف کوٹہ  پر بھرتی کیا گیا ہے. اس کے علاوہ خواتین، مینارٹی اور سپیشل پرسن امیدواروں نے اوپن میرٹ پر بھی مختلف اسامیوں پر کامیابی حاصل کی ہے جس میں  314 نان مسلم  امیدوار اوپن میرٹ پر بھی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے. 3932 خواتین امیدواروں نے اوپن میرٹ پر کامیابی حاصل کی ہے. اسی طرح سپیشل پرسن نے اوپن میرٹ کی 28 اسامیوں پر کامیابی حاصل کی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button