تقریبات/سیمینارز

جی سی ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے ایڈوانسز تھیو ریٹیکل اینڈ اپلائیڈ فزکس کا انعقاد

فیصل آباد (94نیوز) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد شعبہ فزکس کے زیر اہتمام طالبات کو جدید ٹیکنالوجیز اور ریسرچ سے آگاہی دینے کیلئے تیسری تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے ایڈوانسز تھیو ریٹیکل اینڈ اپلائیڈ فزکس کا آن لائن انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کا مقصد طالبات کو دنیا بھر کے ممتاز سائنسدان، محققین، اسکالرز اور صنعتکاروں کے تحقیقی نتائج اور نظریات سے روشناس کروانا تھا۔ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انچارج شعبہ فزکس محترمہ عاصمہ خورشید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ کانفرنس عملی اور مادی علوم میں حالیہ اور جدید تحقیق فراہم کرے گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے مشترکہ تحقیقی پروگراموں اور بین الاقوامی تعاون کو شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تین سال تک لگاتار بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد پر شعبہ فزکس کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں تشخیصی اور اعضاء کی پیوند کاری میں میڈیکل فزکس کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ کوآرڈینیٹر سائنس اینڈ ٹکنالوجی ڈاکٹرظل ہما نازلی نے تحقیقی ترقی کے لئے نوجوان محققین میں جدید علم کے اشتراک کی اہمیت پر زور دیا اور شعبہ فزکس کی کاوشوں کو سراہا۔ انٹرنیشنل کانفرنس میں پروفیسر فرحتین یکیوفانوگللو (فیراٹ یو نیورسٹی۔ ترکی)،پروفیسر ویلیوس لیمبیسس، پروفیسر آندریاس لییرس (کنگ سعود یونیورسٹی، ریاض، سعودی عرب)، اور ڈاکٹر مجاہد ذکاء اللہ (روہی-عالمگیرت بوچم، جرمنی) ڈاکٹر ایم عاطف، ڈاکٹر انیس اے انصاری (کنگ سعود یونیورسٹی، سعودی عرب)، ڈاکٹر صابر داد (بائیو فوٹونینس انسٹی ٹیوٹ، تائپے تائیوان)، پروفیسر ڈینیئل جاک گارسیا، ڈاکٹر نٹالیہ میومی اناڈا (یونیورسٹی آف ساؤ پالو، برازیل)، پروفیسر وانڈرلی سلواڈور باگناٹو (یونیورسٹی آف ساؤ، پالو، برازیل)، پروفیسر لوتھر لائک (یونیورسٹی آف ٹورنٹو، ٹورنٹو، کینیڈا)نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے روز فیکلٹی اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button