قومی

کورونا ریلیف ٹائیگرفورس بنانے کی ضرورت نہیں تھی،شاہد خان آفریدی

کراچی (94 نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساری این جی اوز کو بلا کر بٹھاتے تو کورونا ریلیف ٹائیگرفورس بنانے کی ضرورت نہیں پڑنی تھی۔

شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگر سب این جی اوز کو بلاتے اور مشورہ کرتے تو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی تھی۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام این جی اوز کو بلا کرمشورہ کریں کس جگہ اور کیا کام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ باہمی مشورے کے بعد ریلیف آپریشن میں آسانیاں پیدا ہوں گی، ایشو ایک ہی ہے، ایک پلان ہوگا تو سب مل کر کام کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں راشن سے متعلق زیادہ ضرورت ہوگی سب مل کر کام کریں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دی گئی ہے جو لاک ڈاو¿ن کے دوران شہریوں کی مدد سمیت مستحقین تک راش بھی پہنچانے کا کام انجام دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button