National

The commissioner's open kitchen brought color, the problems of Silen were solved, the people expressed their gratitude

Faisalabad(94 news) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے گزشتہ کھلی کچہری میں درخواست گزاروں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کردی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ہفتہ وار لگائی جانے والی کھلی کچہری کے دوران درخواست گزاروں کی طرف سے پیش کردہ شکایات نمٹا دیں۔ کمشنر نے گزشتہ کھلی کچہری میں سائلین کی پیش کی جانے والی درخواستوں پر محکموں کی کارروائی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے واسا کی غلام محمد آباد میں سیوریج سے متعلقہ شکایت پر ایم ڈی واسا کو ہدایت اور خود موقع کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو سائل کی اراضی سے متعلقہ شکایت حل کرنے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت اور رپورٹ پیش کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جائیدادوں پر قابض مافیا کو قانون کی گرفت میں لائیں۔کمشنر فیصل آباد نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے درخواست گزاروں کے جملہ مسائل دریافت کئے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے محکمانہ ترقی کے کیسز بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واسا افسران متعلقہ مسائل کے حل کے لئے موقع پر پہنچیں اوردرخواست گزاروں کے مطمئن ہونے تک چین سے نہ بیٹھا جائے۔کھلی کچہری کے دوران سائلین نے پی ایچ اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،محکمہ مال،ایف ڈی اے،ہیلتھ وایجوکیشن سے متعلقہ بھی مسائل پیش کئے۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو تیز رفتار ریلیف کے لئے وزیراعلی کی ہدایات پر کھلی کچہری کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے،عوامی مسائل کے حل میں بلاجواز تاخیر یا ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کرنے والوں کی ڈویژن میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے علاوہ روزانہ دفتر آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کر انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے سرگرم ہیں۔کھلی کچہری کمشنر فیصل آباد کے فیس بک پیج پر بھی براہ راست Liveتھی۔فیس بک پر لائیو ہونے کا مقصددوردراز کے علاقوں سے مسائل پیش کرنے کیلئے نہ پہنچنے والے درخواست گزاروں کو رسائی فراہم کرنا تھا۔ کمشنر نے فیس بک کے ذریعے اپنے مسائل سے آگاہ کرنے والوں کو بھی ریلیف کی فراہمی کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button