National

Commissioner Salut Saeed became the President of the Divisional Boys Scouts Association, making the Commissioner the first female Commissioner and 48 She also has the distinction of being the first woman officer in years

Faisalabad(94 News Mian Nadeem) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ڈویژنل بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی پریذیڈنٹ کا حلف اٹھالیا۔ سلوت سعید حلف اٹھانے والی ڈویژن کی پہلی خاتون کمشنر اور گزشتہ48 سال میں پہلی خاتون آفیسر ہیں۔حلف برداری کی تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔صوبائی سکاؤٹ کمشنر/سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کمشنر سے ڈویژنل پریذیڈنٹ کا حلف لیا۔کمشنر نے صوبائی کمشنر اور تمام عہدیداران کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ تقریب میں سکاؤٹس بچوں کاخدمت خلق کاجذبہ مثالی ہے۔سکاؤٹنگ کے شعبہ کو ڈویژن میں بحال کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کے بچوں کوزندگی کا مقصد دینا ہے۔طالب علموں کو سکاؤٹنگ میں شامل ہوکر رضاکارانہ طور پر وطن کی بقاء کے لئے اپنی خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے۔ڈویژنل انتظامیہ بوائز سکاؤٹنگ کے ساتھ گرلز گائیڈ کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی کردار سازی کے لئے صحت مندانہ سرگرمیاں ضروری ہیں۔ڈویژنل سطح پر سکاؤٹ سمر کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔کمشنر نے کہا کہ ماضی میں سیلاب،زلزلہ سمیت دیگر قدرتی آفات میں سکاؤٹس کے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اسی جذبے کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔صوبائی کمشنر/سیکرٹری انڈسٹریز نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی،دوسروں کی مدد سکاؤٹس کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔سکاؤٹنگ کا شعبہ نظم وضبط سکھاتا ہے اورہر تعلیمی ادارہ سے کم ازکم20 فیصد نمائندگی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح پہلے چیف سکاؤٹ تھے۔تقریب کے دوران کمشنر کو ڈویژنل پریذیڈنٹ سکاؤٹس کا نشان بھی دیا گیا۔تقریب میں کمشنرنے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ارکان کو سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔سیکرٹری پپنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی، ڈویژنل سکاؤٹس آرگنائزر اعجاز مقبول،میاں محمد حسیب ڈسٹرکٹ سکاؤٹس آرگنائزر،میاں محمد اشفاق ڈسٹرکٹ فوکل برائے سکاؤٹس ٹریننگ سمیت حاجی محمد رفیق،مصطفٰی نذیر،رانا فضل الرحمٰن،حافظ محمد مسعود ودیگربوائز سکاؤٹس اور گرلز سکاؤٹس نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button