قومی

ناقص پالیسیوں کے باعث فیصل آباد میں100 سے زائد صنعتی یونٹس بند ہوچکے، ڈائیز اینڈ کیمیکل ایسوسی ایشن

ریفنڈز کےساتھ بجلی، گیس سستی،مارک اپ سنگل ڈیجٹ پر لانے کے اقدامات کئے جائیں

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائیزاینڈ کیمیکل ایسوسی ایشن ا مام بارگاہ روڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں ایوب صابر، مرزامحمداسلم ، صدر میاں زوہیب سرور ، عاطف منیر شیخ، جوادشفیق شیخ، مسلم توقیر نےکہا ہے کہ پالیسی میکروں کی غیر معقول پالیسیوں کے باعث ملکی برآمدات کی نمو بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے حکومت کو پاکستان کی معیشت کوخصوصی طور پر کاروبار، تجارتی پالیسیوں اورسرمایہ کاری کے زمرے میں اصلاحات کی ضرورت کو پورا کرنا ہوگا۔ اصلاحی تدابیر کے بغیر ملک میں معیشت کی بحرانی حالت دور نہیں ہوگی۔ ا نھوں وزیر اعظم محمد شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل و برآمدی سیکٹر کی ترقی کی طرف فوری طور پر مثبت اقدامات اٹھائے جائیں، حکومت کے اس اقدام سے جہاں برآمدی تاجروں کا اعتماد بحال ہوگا وہیں برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو حکومت سے بہت سی توقعات ہیں انکی مایوسی دور کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس معاشی ماہرین کی بہترین ٹیم موجودہے اس ٹیم کو ملک میں معاشی و اقتصادی انقلاب کے عزم کی تکمیل اور صنعتی انقلاب لانے کیلئے بجلی، گیس کی قیمتیں اور مارک اپ کی بلند شرح کو کم کرنا چاہئے تاکہ برآمدی تاجر پیداواری لاگت میں اضافے اور خطے میں عدم مسابقت جیسے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔انھوں نے مزیدکہا کہ انرجی ٹیرف،مارک اپ میں اضافہ اور انگنت ٹیکسوں سے اسوقت صرف فیصل آباد میں ستارہ ٹیکسٹائل ملز سمیت 100سے زائدصنعتیں مکمل طور پر بند ہونے سے ناصرف ہزاروں صنعتی ورکرز بے روزگارہوچکے ہیں بلکہ ملک کا ہر صنعتکاروایکسپورٹر مشکلات کا شکار ہے اس میں سب سے زیادہ بلکہ بنیادی کردارپالیسیوں کے عدم تسلسل کا ہے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ریفنڈز کے ساتھ ساتھ بجلی، گیس سستی، مارک اپ سنگل ڈیجٹ پر لانے کے اقدامات اٹھائے اوربزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرے سخت پالیسیوں کے باعث لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں کیونکہ انکی مشکلات بڑھ جاتی ہیں اجلاس سے میاں ممتازفیصل خالد، عبدالناصر، محمدنواز، ڈاکٹرنثاراعجاز، محمد یاسین ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button