ڈاکٹر ندیم بدر ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد تعینات، چنیوٹ کا دورہ


فیصل آباد(94 نیوز) ڈاکٹر ندیم بدر نے گریڈ 20 میں ترقی پانے کے بعد بطور ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر قیصر خلیق و دیگر افسران و ملازمین نے انہیں خوش آمدید اور نئے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے گاؤں ٹھٹھہ سر ننگا کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں پاکستان آرمی، محکمہ لائیو سٹاک فوجی فرٹیلائزر اور فوجی فوڈز کی مشترکہ کاوشوں سے جاری منصوبے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے افسران بھی موجود تھے۔ مقررین نے پروگرام کی افادیت سے شرکاء کو آگاہی دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں کو اپنے جانوروں کے لئے متوازن خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ وہ جانوروں سے اچھی پیداوار حاصل کرکے اپنے معاشی حالات کو مستحکم کر سکیں۔



