قومی

پی ایچ اے کا سموگ کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ

تمام پارکس کی حدود میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر جرمانے اور کارروائی ہو گی

فیصل آباد(94 نیوز) پی ایچ اے (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) کی جانب سے شہر میں ایئر کوالٹی انڈکس(AQI) کو بہتر بنانے اور سموگ کے تدارک کے لئے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل عاصمہ اعجاز چیمہ اور چیئرمین میاں وارث عزیز کی ڈپارٹمنٹل میٹنگ کے دوران اہم فیصلے کئے گئے،شہر کے تمام 340 پارکس کی حدود میں کسی بھی جگہ پر کوڑا کرکٹ یا گرین ویسٹ کو آگ لگانے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے اور قانونی کارروائی ہو گی جبکہ شہری حدود میں درختوں کی حفاظت یقینی بنائی جائیگی اور درختوں کی کٹائی کو روکنے کے لئے پی ایچ اے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق شہری حدود میں کسی بھی جگہ پر اگر درخت کی کٹائی کے حوالے سے اطلاع موصول ہو تو اس پر فوری طور پر متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا گیا درختوں کی چند ایسی مخصوص اقسام موجود ہیں جن کو لگانے سے سموگ میں واضح کمی اور ہوا کے میعار میں بہتری آ سکتی ہے اس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور جلد ان اقسام کی پلانٹیشن کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button