the game

PSL 6, Lahore to Islamabad 5 Defeated by wickets

Faisalabad (94 news) پی ایس ایل6 کے پندرہویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 Beat wickets.

لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار راشد خان اور ٹم ڈیوڈ نے ادا کیا۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 15 And 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ لاہور قلندرز کے راشد خان کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے بیٹنگ میں 5 Balls 15 رنز اور بالنگ میں 4 Overs 9 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا محض 21 رنز پر فخر زمان کی صورت میں قلندرز کی پہلی وکٹ گر گئی۔جبکہ 44 کے مجموعہ پر ان کے دوسرے کھلاڑی محمد فیضان بھی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر 30 Balls 40 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ بھی 29 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک بھی کوئی خاص کھیل پیش نہیں کر سکے اور 18 Balls 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی سب سے نمایاں بالر رہے جنہوں نے 4 Overs 27 رنز کے عوض قلندرز کے 2 شکار کیے۔ جبکہ فہیم اشرف، فواد احمد اور کپتان شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گرتی رہیں، تاہم اختتامی لمحات میں فہیم اشرف نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور 143 تک پہنچادیا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے کے بعد اب پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز گزشتہ روز سے ابوظبی میں شروع ہوگئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button