قومی

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (94 نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جارہی ہے، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کے معاملے پر ان کی پارٹی نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑا مارلیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کا حامی نہیں لیکن جو پاکستان مخالف ہوں ان پر ضرور پابندی لگنی چاہیے۔ پی ٹی آئی بین ہوتی نظر آرہی ہے، ایم کیو ایم لندن نے بھی یہی کیا تھا جو آج انہوں نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں اس کے علاوہ پاکستان میں ہر چیز ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بہترین دفاع کیلئے فوج اور خفیہ اداروں کی مضبوطی ضروری ہے، عدلیہ کے ساتھ فوج اور خفیہ اداروں کی مضبوطی کا انحصار عوامی تائید پر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button