Events / Seminars

Faisalabad by Punjab Govt 352 Farmers were given green tractors

Faisalabad(94 News City Reporter) وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے 352 خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں رکن قومی اسمبلی شہباز بابر، ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل، خان بہادر ڈوگر اور جعفر علی ہوچہ شامل تھے جنہوں نے خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد سلیم چشتی، ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود اور دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح اور زرعی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں فارم میکنائزیشن کو فروغ دینے کے لئے12 سال کے بعد گرین ٹریکٹر پروگرام شروع کیا گیا ہے۔اس ضمن میں حکومت پنجاب نے30،ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ اس پروگرام سے نہ صرف صوبہ میں فارم میکنائزیشن کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ مقامی ٹریکٹر انڈسٹری کو بھی سپورٹ ملے گی۔ وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ضلع فیصل آباد میں 352 ٹریکٹرز تقسیم کئے جارہے ہیں اور 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر کاشتکاروں نے وزیراعلی پنجاب کے کسان دوست اقدامات کو سراہا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button