قومی

پشاوردھماکے میں شہیدہونیوالے افراد کے نام سامنے آگئے

پشاور(94 نیوز) پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کے نام سامنے آگئے، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

تفصٰلات کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں 28 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں،شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔

پشاوردھماکے میں شہید ہونیوالوں میں انسپکٹر دوران شاہ خان، اے ایس آئی لیاقت خان، شہریار شامل ہیں،  امام مسجد صاحبزادہ نورالامین  کے علاوہ شہدا میں محمدعلی، طاہر خان، نسیم شاہ، گل شرف خان ،مسعود احمد، عبدالودود اور لیاقت اللہ بھی شامل ہیں ، پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ایک خاتون رشید ہ بی بی بھی جاں بحق ہوئیں جو پولیس کوارٹرز کی رہائشی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button