قومی

پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی بورسٹل جیل فیصل آباد نے دو اور قیدی بچوں کے جرمانے ادا کرکے انکو رہائی دلوا دی

چند مہینوں میں پرنزرز ویلفئیر سوسائٹی نے درجنوں تقریبات کے ذریعے قیدی بچوں میں جینے کی ایک نئی امید پیدا کر دی ہے، صوفیہ رضوان، میاں ندیم احمد

بہت بڑی خوشی ہو رہی کہ پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی اسیران کی رہائی کیلئے کامیاب ہوئی ہے، محمد اسلم ڈھیڈی صدر پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی

صوفیہ رضوان نے پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی میں فیصل آباد کے بہترین سماجی کارکن شامل کرکے ایک نئی روائت قائم کردی، ملک محمد آصف سپرنٹنڈنٹ

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی بورسٹل جیل فیصل آباد نے دو اور قیدی بچوں کے جرمانے ادا کرکے انکو رہائی دلوا دی، تفصیلات کی مطابق پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی بورسٹل جیل میں قیدی بچوں کی فلاح و بہبود، انکی تربیت، صحت اور تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہے، جس میں ایسے بچے جو انتہائی غریب ہیں اور وہ اپنے جرمانے ادا نہ کئے جانے پر قید کاٹ رہے ہیں انکی رہائی کے لئے اقدامات کرنا انکو قانونی معاونت فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی نے اب تک جیل کے تمام بچوں کیلئے سردیوں میں گرم کمبل، گرم کپڑے، رمضان المبارک میں روزانہ افطاری کے انتظامات، عید الفطر پر نئے کپڑے، تحفے تحائف و دیگر کھانے پینے کی چیزیں فراہم کی ہیں۔ اسی طرح بچوں کی بیرکوں تک پینے کا پانی نہیں تھا جو سیلانی ویلفئیر کے تعاون کیساتھ بھاری رقم خرچ کرکے ایک نئی پائپ لاین بیرکوں تک پہنچائی گئی تاکہ گرمی کے موسم میں بچے پینے کا ٹھنڈا پانی حاصل کرسکیں۔ اسی طرح بچوں کی رہائی کیلئے اب تک پانچ بچوں کے بھاری جرمانے ادا کرکے انکی باقی کی قید سے چھٹکارا بھی دلوا دیا۔ اسی طرح گزشتہ روز بھی دوبچوں کے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانے ادا کرکے دو بچوں کی بقیہ چھ ماہ کی قید سے رہائی دلوا دی۔ پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے صدر و سیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے اسلم ڈھیڈی نے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانے سپرنٹنڈنٹ جیل ملک آصف کے حوالے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر و سرک پراجیکٹ صوفیہ رضوان، نائب صدر پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی میاں ندیم احمد اورمسز محسن ملک بھی موجود تھے۔ اس موقع پراسلم ڈھیڈی نے کہا کہ ایک بار پھر بہت بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی اسیران کی رہائی کیلئے کامیاب ہوئی ہے اور ہمارے ایک مخیر نے اتنی بڑی رقم ادا کرکے ایک بچے کو جیل سے رہائی دلوائی ہے۔ صوفیہ رضوان اور میاں ندیم احمد نے کہا کہ چند مہینوں میں پرنزرز ویلفئیر سوسائٹی نے درجنوں تقریبات کے ذریعے قیدی بچوں میں جینے کی ایک نئی امید پیدا کر دی ہے۔ جب ہم نے بورسٹل جیل میں پراجیکٹ شروع کیا تو بچوں میں ایک مایوسی تھی اور وہ زندگی سے اکتائے ہوئے نظر آرہے تھے۔ جب ہم نے ان بچوں سے بات کی تو وہ ناامیدی کیساتھ تھے۔ لیکن جیسے ہی ہم نے انے ساتھ کونسلنگ کی ہے انکی صحت کے حوالے سے میڈیکل کیمپس لگوائے ہیں، انکو انکی پسند کے مطابق بہترین ریسٹورنٹس سے کھانے انکو جیل میں مہیا کئے ہیں۔ انکی پسند کے کپڑے، تحائف اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان فراہم کررہے ہیں تو اب ان میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے اور اب وہ رہائی کے بعد زندگی کو اچھے طریقے سے گزارنے کے لئے پرامید ہیں۔ صوفیہ رضوان نے بتایا کہ اب انکے لئے موٹیویشنل لیکچرز کا بھی باقاعدہ سلسلہ جاری کرنے جا رہے ہیں جن سے بچے جرم سے نفرت اور اخلاقیات و صبر کو زندگی کا مشن بنائیں گے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ملک آصف نے کہا کہ وہ ان قیدی بچوں کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ اور انکے ساتھ کبھی بھی قیدیوں والا سلوک نہ کرتے اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک اس طرح کسی بھی تنظیم نے کام نہیں کیا جس طرح پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کررہی ہے۔ انہوں نے صوفیہ رضوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی میں فیصل آباد کے بہترین سماجی کارکن شامل کرکے ایک نئی روائت قائم کردی ہے۔ ہمارا ہر طرح سے تعاون پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کیساتھ رہے گا۔ انہوں نے رہا ہونے والے قدی بچوں کو بھی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپکے یہ دن تعلیم و تربیت کے ہیں نہ کہ مجرموں کی طرح زندگی گزارنے کے ہیں۔ آپ اپنے ماں باپ کا حترام کریں اور معاشرے میں امن و سلامتی کیساتھ رہیں گے تو معاشرہ آپکی قدر کریگا ورنہ کوئی یہاں ملاقات کیلئے بھی کئی بار نہیں آتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button