جھمرہ، کسان کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ بنوانے کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام


فیصل آباد (94 نیوز) آزاد علی تبسم مسلم لیگ ن رہنما (NA-95) کے ڈیرہ پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کسان کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ بنوانے کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل ڈویژن، فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے شرکاء کو کسان کارڈ کے فوائد، شرائط اور بنوانے کے طریقہ بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ اور موقع پر کاشتکاروں کے شناختی کارڈ 8070 پر میسج کروائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت( توسیع) کی تمام فیلڈ فارمیشن کو ڈویژن بھر میں متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ وہ گاؤں، گاؤں جا کر کاشتکاروں کی راہنمائی کریں۔ بعد میں انہوں نے موقع پر موجود حاضرین کے سوالات کے جوابات دئیے۔
ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے شرکاء کو لائیو سٹاک کارڈ کے فوائد، شرائط اور بنوانے کے طریقہ بارے تفصیلی آگاہ کیا۔
آزاد علی تبسم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں یہ موجودہ حکومت کا کاشتکاروں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت(توسیع) اور لائیو سٹاک کے عملہ کو کاشتکاروں کی راہنمائی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے وژن کے مطابق لوگوں کو خدمات ان کی دہلیز تک پہنچائیں۔




