قومی

پاکستان کومزیدجون 2020 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

پیرس (94 نیوز) پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے پیرس میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کی سربراہی میں وفد نے کی ۔ 16 سے 21 فروری تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیاہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو جون 2020ءتک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو چند شعبوں میں مزید محنت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button