کھیل

15 ویں ایشئن انڈر 18 چیمپئن شپ کیلئے پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا، شرکت کیلئے روانگی کل اسلام آباد سے ہو گی 

اسلام آباد (94 نیوز) 15 ویں ایشئن انڈر 18 چیمپئن شپ کیلئے پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستانی ٹیم میں طلال احمد، ابوبکر، ایم احسن، محمد حسن، جبران ، اجمل جنید ، محتد علی شاہ، محمد جنید، محمد عرفان ،محمد یحییٰ، محمد ناصر اور  خضر حیات شامل ہیں۔ ٹیم کی قیادت وفد کے سربراہ محمد کامران، ٹیم منیجر محمد بخش جاوید، ہیڈ کوچ سعید احمد خان سعدی، اسسٹنٹ کوچ محمد سلیمان، فزیو، محمد سلمان اور ریفری محمد سبطین کریں گے۔ محمد کامران کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری ٹیم پاکستان کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ 15ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپیئن شپ میں ایشیا بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button