National

Vice President of the United Nations Anti -Terrorism Committee, rejects opposition to India

New York (94 news) Pakistan Anti -Terrorism Committee of the UN Security Council (UNSC CTC) کے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے جبکہ بھارت نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور بھرپور مخالفت کی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر تجزیہ کار جو لیا کینڈرک نے کہا کہ یہ تقرری اس امر کی واضح علامت ہے کہ عالمی برادری نے پاکستان پر دہشتگردی سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی اس اہم عالمی کمیٹی میں قیادت کو بھارت کی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے، جو عرصہ دراز سے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر عالمی سطح پر اس کا امیج خراب کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نائب صدر بننا نہ صرف عالمی سطح پر اس کی کوششوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جدوجہد میں ایک سنجیدہ اور اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسدادِ دہشتگردی کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی، کوآرڈینیشن اور رکن ممالک کی رہنمائی جیسے اہم کام سرانجام دیتی ہے۔پاکستانی حکام نے اس پیشرفت کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ تقرری پاکستان کی عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے جاری کوششوں کا اعتراف ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button