Events / Seminars

PAIMA, Controversial Secretary Zia Ashraf dismissed, Regional Secretary Mumtazul Haq reinstated

Faisalabad(94 News City Reporter) پائما کمپلیکس کی افتتاحی تختی سمیت یورپ وفود کی یادگاری تصاویر،غیرملکی سفیروں کے ساتھ ہائی کمشنرزکی تصاویر،سابقہ عہدیداران کی تصاویر کے علاوہ سینئر ممبران جن میں شیخ مختاراحمد ابراہیم فائبرز والے ،رانا ثناء اللہ خاں سابقہ وزیر داخلہ، سید عمر نذر شاہ مالک اسپائر کالج، میاں محمد ادریس سابقہ صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈاکٹر خرم طارق سابقہ صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، موجودہ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و دیگرکی تصاویر میں نے وائس چیئرمین عثمان افضل و نعمان افضل کے کہنے پر اتار کر نہر میں پھینکی ہیں اس بات کا اعتراف متنازعہ سیکرٹری ضیاء اشرف نے آج ہاؤس کے سامنے کیا۔ ہاؤس کو بتایا گیا کہ آج ہونے والے اجلاس کا باقاعدہ نوٹس جاری ہونے کے باوجود ایسوسی ایشن کے دفتر کو تالا لگایا گیا سوترمنڈی کے پرامن ماحول کوخراب کیا گیاجس سے پورے ملک کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو دھاگہ فراہم کرنے والی مارکیٹ میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے کمیٹی ممبران کے علاوہ سینئر و سابقہ عہدیداران سمیت مارکیٹ کی بہت بڑی تعداد میں ممبران کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا جس پر ممبران کی بہت زیادہ توہین ہوئی ممبران ایگزیکٹوکمیٹی سینئر و سابقہ عہدیداران سمیت جنرل ممبران نے ان اقدامات پرذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے مزید یہ کہ سابقہ دوماہ میں سینئر وائس چیئرمین کی غیر موجودگی میں کئے گئے تمام فیصلوں کوایگزیکٹوکمیٹی ممبران غیر قانونی سمجھتے ہوئے مسترد اور کالعدم قرار دیتی ہے جس میںمتنازعہ سیکرٹری ضیاء اشرف کی غیر قانونی تقرری، ریجنل سیکرٹری ممتازالحق کو جبراً یرغمال کرکے استعفیٰ لیا گیا، کوارڈینیٹر کی تقرری ریجنل سیکرٹری ممتازالحق سے جبراً لئے گئے استعفیٰ کو مسترد کرتے ہوئے ممتازالحق کو اس کے عہدہ پر بحال کرنے کا فیصلہ دیتی ہے اور ذمہ داران کے خلاف ہر فورم پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرتی ہے آج کے اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین شیخ محمد طاہر ،ایگزیکٹوکمیٹی ممبران جن میں خواجہ محمد اویس، شاہد محمود شیخ، کامران علی مگوں،وحید رفیق، میاں وقار ناصر، شیخ ناصر ستار، اسفند یار فہیم شاہ، شیراز علی،نعمان سعید، شیخ محمد فاروق اللہ والااورکاشف خلیل کے علاوہ مارکیٹ کے سینئر و سابقہ چیئرمینز پائما جن میں چوہدری جواد اصغر، سید فہیم محمود شاہ،قیصر شمس گچھا، شاہد اکرم گچھا،میاں وقار ناصر، طاہر محمود شیخ،عبیداللہ شیخ اورشیخ محمد فاروق ظفر و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button