قومی

ٹیک ٹاؤن مالک کا شہری سے بڑا فراڈ، کالونی کی سڑک ہی پلاٹ ظاہر کرکے فروخت کردی، محمد کاشف کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) رضا گارڈن کینال روڈ کے رہائشی محمد کاشف ولد حاجی غلام حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ٹیک ٹاؤن کینال روڈ سوسائٹی کے مالک طارق حمید پوری نے ایک کنال (20 مرلہ) پلاٹ فروخت کیا، جس کی کل رقم 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کی گئی۔ تمام سرکاری و قانونی اخراجات کی ادائیگی کے بعد سوسائٹی کے دفتر میں صدر و سیکرٹری کے روبرو رقم کی کلیئرنس بھی مکمل کی گئی، اور ایک باقاعدہ اقرار نامہ تحریر کیا گیا۔تاہم کچھ عرصہ بعد جب محمد کاشف نے پلاٹ کے ٹرانسفر لیٹر کے حصول کے لیے سوسائٹی آفس سے رجوع کیا تو اسے صرف 17 مرلہ کا لیٹر جاری کیا گیا۔ شکایت کرنے پر سوسائٹی کے سیکرٹری کا مؤقف تھا کہ ملکیتی حدود کے مطابق یہی رقبہ دستیاب ہے۔محمد کاشف کے مطابق، متعدد بار سوسائٹی مالک طارق حمید پوری سے رابطے اور یاددہانیوں کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوا بلکہ لیت و لعل سے کام لیا گیا۔ اس پر انہوں نے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں فراڈ و جعل سازی کی بنیاد پر درخواست دی، جس پر سیشن کورٹ کے احکامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ جاری شدہ 17 مرلہ کا ٹرانسفر لیٹر دراصل سڑک کے لیے مختص جگہ کا ہے، جو سوسائٹی قوانین کے مطابق کسی کو فروخت نہیں کی جا سکتی۔ اس عمل کو متاثرہ شہری نے سنگین دھوکہ دہی، بوگس لیٹر کے اجرا اور مالی نقصان قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور مکمل رقوم بمعہ دیگر اخراجات واپس دلائی جائیں ذرائع کے مطابق، متعلقہ ادارے معاملے کی مزید چھان بین کر رہے ہیں، جبکہ متاثرہ فریق نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ عدلیہ سے بھی انصاف کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button