Events / Seminars

The city body of the National Journalist Association took the oath

مرکزی صدر میاں ندیم احمد نےنومنتخب عہدیداران سے حلف لیا

Faisalabad (94 news) نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی ملک بھر میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے فیصل آباد کی سٹی تنظیم کا بھی اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی فیصل آباد کی تنظیم کی حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی چئیرمین میاں ریحان افتخار، مرکزی صدر میاں ندیم احمد، وائس چئیرمین میاں عتیق الرحمان، نائب صدر عمران مان، علی اشفاق ہاشمی، جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی، وسیم حیدر، میاں شبیر، میاں محمد حمزہ اور میاں عمر ریحان نے بھی شرکت کی۔

مرکزی صدر میاں ندیم احمد نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ سٹی باڈی کے ملک عاصم صفدرنے سٹی گروپ لیڈر، اویس فضل چوہدری سٹی صدر، میاں فیاض علی، جاوید گورایہ سٹی نائب صدر، میاں شعیب اشرف نائب صدر، ڈاکٹر شفیق نائب صدر، سید سلیم شہزاد نائب صدر، کرم الہی جوائنٹ سیکرٹری، محمد ارسلان جوائنٹ سیکرٹری، طلحہ اشفاق فنان سیکرٹری، مذمل دانش انفارمیشن سیکرٹری، ندیم ملک انفارمیشین سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا، عرفان عرفی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، اکرام کمبوہ ایگزیکٹو ممبر، قیصر محمود ایگزیکٹو ممبر، مخدوم حسین ایگزیکٹو ممبر اور جی ڈی حیدر نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

اس موقع پر علی اشفاق ہاشمی، مرکزی صدر میاں ندیم احمد، عمران مان، جنرل سیکرٹری سجاد مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن جلد ہی صحافیوں کے پاکستان کی بڑی ایسوسی ایشن بن جائے گی، جو نعروں کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہے۔ ہم صحافیوں کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع ہر شہید ہونے والے ارشد شریف اور صدف کے لئے دعائے مغفرت اور بلند درجہ کی دعا بھی کی گئی۔

نومنتخب صدر اویس فضل نے کہا کہ سٹی کی تنظیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور صحافیوں کے حقوق کے لئے دن رات ایک کردے گی۔ ہم حقوق کی ساتھ فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

چئیرمین میاں ریاحن افتخار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نومنتخب ممبران کو مبارکباد بھی دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button