قومی

میٹرک طلباء و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری

پریکٹیکل نہ دے سکنے والے امتحان کیلئےہو جائیں تیار

فیصل آباد (94 نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات میٹرک سالانہ 2022ء میں شامل ہونے والے ایسے طلباء وطالبات جو کسی ناگہانی صورتحال کی وجہ سے پریکٹیکل (عملی امتحان) نہ دے سکے تھے انہیں پریکٹیکل (عملی امتحان) دینے کی اجازت دینے بارے سنجیدگی سے غورشروع ہو گیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق اس معاملہ پرپی بی سی سی( کنٹرولر امتحانات) کی میٹنگ میں طلباء وطالبات کے وسیع ترمفاد و ان کے شاندار مستقبل کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ ہوا کہ ایسے بچے جو کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر پریکٹیکل (عملی امتحان) دینے سے قاصر رہے انہیں خصوصی طور پر پریکٹیکل دینے کی اجازت دیدی جائے۔

ڈاکٹر محمد جعفر علی نے کہا کہ امتحان میٹرک سالانہ 2022ء میں شامل ہونے والے ایسے طلباء وطالبات جو پریکٹیکل (عملی امتحان) نہیں دے سکے تھے وہ فوری طور پرمکمل کوائف کے ساتھ اپنی درخواست چوہدری محمد یوسف ڈپٹی کنٹرولر (کنڈکٹ میٹرک برانچ) ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے دفتر میں 18 اگست 2022ء بروز جمعرات تک بالمشافہ (دستی) جمع کروائیں تاکہ ان کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا رہ جانے والا پریکٹیکل لینے بارے غوراور اس کا بندوبست کیا جا سکے تاہم ایسے طلباء وطالبات جو پریکٹیکل (عملی امتحان) لینے بارے اپنی درخواست پہلے ہی بورڈ آفس میں جمع کروا چکے ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ہرگز ضرورت نہ ہے۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو معلومات درکارہوں وہ ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk ملاحظہ کرنے کے علاوہ کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر0419330366یاکنڈکٹ برانچ کے فون نمبر 0419330388 پر بھی رابطہ کر سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button