ملکھانوالہ میں پولیس شہداء کبڈی کپ کا انعقاد

سی ٹی او مقصود لون، انچارج ایجوکیشن یونٹ ڈاکٹر مبشرباجوہ،زبیر واہلہ اور انچارج پبلک ریلیشنز ہشام علی بٹ کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) پنجاب پولیس کی جری اور دلیر ہیروز جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے جام شہادت نوش کیا، کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پولیس شہداء کبڈی کپ کا انعقاد 226 رب ملکھاں والا ،ستیانہ روڈ فیصل آباد میں ہوا جس میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد مقصود احمد لون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کبڈی کپ میں کبڈی کے مایہ ناز کھلاڑیوں اور سپر سٹارز نے حصہ لیا کبڈی کپ کا بنیادی مقصد پنجاب پولیس کے ان شہداء اور ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ ارض پاک پر نچھاور کیا اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی کبڈی کے ماہر کھلاڑیوں نے اپنے فن کھیل سے شایقین سے خوب داد وصول کی ان کھلاڑیوں میں اکمل شہزاد ڈوگر ، کلیم اللہ جٹ، مدثر مچھو، رانا علی شان، نفیس گجر، بلال گل ،حمزہ قسائی اور شوکت سپاں والا و دیگر شامل تھے
چیف ٹریفک آفیسر کے ہمراہ انچارج ایجوکیشن یونٹ ڈاکٹر مبشر سعید باجوا انچارج سٹی ایریا ٹیسٹ ٹیمز، زبیر واہلہ سینیئر ٹریفک وارڈن اور انچارج پبلک ریلیشنز ہشام علی بٹ سینیئر ٹریفک وارڈن بھی موجود تھے بعد ازاں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی ۔تمام کھلاڑیوں نے چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد اور سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی خدمات کو سراہا ۔۔



