National

If an attempt is made to arrest Maryam Nawaz, the Pakistani people will respond’ Maryam Aurangzeb

Lahore (94 news) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا جواب پاکستانی عوام دے گی، اب یہ جدوجہد نہیں رکے گی، (The) And (ش) الگ نہیں ہوسکتے، یہ دونوں اس ملک کی طاقت ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شبلی فراز نے 3 بار منتخب وزیراعظم کیخلاف بیان دیا، شبلی فراز اور احمد فراز کی شخصیت میں بہت فرق ہے، شبلی فراز اور سی سی پی او لاہور کے بیان میں کوئی فرق نہیں، کرائے کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وزرا کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہے، آج حال یہ ہے کہ آپ دفاتر میں بیٹھ کر ویڈیو پیغام دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نواز شریف کی صحت کے ذمہ دار عمران خان ہیں، سابق وزیراعظم کی تمام میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کے پاس ہیں، نیب کی حراست میں نواز شریف کی صحت خراب ہوئی، نواز شریف کی صحت پر سیاست کی جاتی ہے، علاج کے بغیر نواز شریف واپس نہیں آٰنیں گے، آپ نے جو کرنا ہے کرلیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button