National

Faisalabad: Health Department employee on fake degree 29 Year imprisonment

Faisalabad (94 news) عدالت نے جعلی ڈگری پر محکمہ صحت کے ملازم کو 29 سال قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے جعلی ڈگری پر محکمہ صحت کے ملازم کو 29 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے 2009 میں اسلم انجم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

 ملزم اسلم انجم نے ایم بی بی ایس کی جعلی ڈگری پر ملازمت حاصل کی تھی جبکہ ایم بی بی ایس ڈگری کسی دوسرے طالب علم کے نام پر جاری ہوئی تھی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل گومل یونیورسٹی میں 514 مشکوک ڈگریوں کاانکشاف سامنے آیا تھا جس پر اہم افسران کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کی معروف درسگاہ گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر سخت ایکشن شروع کر دیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں 514 ڈگریاں مشکوک پائی گئی ہیں، جن کی منسوخی کی سفارش کر دی گئی ہے۔ حالیہ مہم کے دوران یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق ڈائریکٹر افیلی ایشن کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ جعلی ڈگری کیس میں ملوث سابق کنٹرولر امتحانات کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button