National

Shops were sealed for illegal gas and petrol filling in Medina Town

Faisalabad(94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹاؤن میں گیس اور پٹرول فلنگ کے غیر قانونی کاروبار کرنے پر تین پلاٹس کی دکانوں کو سربمہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ سٹاف کی انسپکشن کے دوران ان پلاٹس کو گیس اور پٹرول فلنگ کے غیرقانونی دھندے کیلئے استعمال کرنے کے بارے میں رپورٹ کی گئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کی نگرانی میں قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس او ر پٹرول فلنگ کے غیرقانونی کاروبار کیلئے استعمال ہونیوالے پلاٹس نمبرز 67. Y.RSR، 69/B.Y. RSRاور 73.Y. RSRکو سربمہر کردیا اور مالکان کو تنبہہ کی گئی ہے کہ وہ اس خطر ناک اور غیر قانونی کاروبار کو ختم کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button