قومی

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر

لاہور (94 نیوز) لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 364 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں سموگ کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں، لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا ہے، صرف میو ہسپتال میں یومیہ 300 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button