قومی

لائلپورمیوزیم نے ورچوئل ٹوؤر کی سہولت متعارف کرا دی

عجائب گھر کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب پہلا قدم ہے، زاہد اقبال

فیصل آباد(94 نیوز) لائلپور میوزیم کی سیر اب دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر کی جا سکتی ہے۔ لائلپور میوزیم نے سیاحوں کے لئے ورچوئل ٹوؤر کی سہولت متعارف کرا دی۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے میوزیم کو نہ صرف پوری دنیا میں پھیلانا بلکہ سیاحوں میں دلچسپی بڑھانا بھی مقصد ہے۔ڈائریکٹر لائل پور میوزیم زاہد اقبال نے بتایا کہ میوزیم کی ویب سائیٹ http://lyallpurmuseum.gov.pk پر ورچوئل ٹوور کی سہولت موجود ہے۔ ویب سائیٹ اوپن کر کے ورچوئل ٹور پہ کلک کریں توپورا عجائب گھر آپ کے موبائل یا کمپیوٹر پر سامنے آ جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ عجائب گھر کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ورچوئل ٹوور کا مقصد سیاحوں میں دلچسپی پیدا کرنا ہے جب انہیں گھر بیٹھے اتنے خوبصورت میوزیم کا پتہ چلے گا تو وہ فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ باقاعدہ پلان بنا کر دیکھنے بھی آئیں گے۔میوزیم انچار ج اور آئی آفیسر ساجد ستار کے مطابق ورچوئل ٹور کے ذریعے میوزیم کو ہر اینگل سے دیکھا جاسکے گا۔ ڈائریکشن کو فالو کرتے جائیں تو ایک سے دوسری گیلری میں با آسانی انٹر ہوتے جائیں گے۔ساجد ستار کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہر گیلری میں ڈسپلے کی گئی نوادرات،تصاویر اور نقشہ جات کو نہ صرف زوم کر کے دیکھ سکتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ لکھی گئی تحریریں،ٹائیٹل اور ہسٹری کو بھی پڑھا جاسکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button