فیصل آباد میں ”ڈی پی آر ڈیجیٹل سٹوڈیو” کا افتتاح کردیا گیا


فیصل آباد(94 نیوز)ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی روزبروزلائیو کوریج کے حوالے سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس میں ”ڈی پی آر ڈیجیٹل سٹوڈیو” کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح اور کوریج کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔انہوں نے سٹوڈیو میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر لائیو کوریج کے آلات دیکھے اورڈیجیٹل سٹوڈیو میں ڈویژن میں جاری عوامی بہبود کے اقدامات پر انٹرویو ریکارڈ کرایا۔انہوں نے ڈی پی آ ر، کالجز،لائیو سٹاک اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے افسران و سوشل میڈیا ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا۔کمشنر نے کہا کہ دور حاضر میں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا وقت کی شدید ترین ضرورت ہے اورڈی پی آر آفس میں قائم ڈیجیٹل سٹوڈیو کا قیام خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے ہائی ٹیک کیمروں سے ایونٹس کی ریکارڈنگ کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن وضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں محکمہ تعلقات عامہ کا کردار مسلمہ حقیقت ہے اورڈی پی آرآفس نے سوشل میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھ کر جدید طریقہ اپنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو پروموٹ کیا جائے کیونکہ عوامی بہبود کے اقدامات کا عوام الناس کو علم ہونا ازحد ضروری ہے۔



