Faisalabad: The Environment Department has sealed Sea Road Lyallpur Galleria 2 for pollution and non-implementation of SOPs, construction work has been stopped.


Faisalabad(94 News City Reporter) محکمہ تحفظ ماحول نے ایکشن لیتے ہوئے سمندری روڈ پردو زیر تعمیر سائٹس کا درکار ایس اوپیز کی عدم تعمیل پرتعمیراتی کام رکواکرمشینری سیل اورمالک وٹھیکیدار کیخلاف مقدمات کے اندراج کے لئے استغاثے دائر کرادیئے۔محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیموں نے لائلپور گیلریاII،اور زیر تعمیر دوسری بلڈنگز کی تعمیر کے دوران گردوغبار کا باعث بننے اور درکار ایس اوپیز کی عدم تعمیل پرتعمیراتی کام رکواکر مشینری سیل اور استغاثے دائر کرادیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہر نے بتایا کہ کمشنر فیصل آباد نے زیرتعمیر سائٹس کو مسلسل چیک اور مٹی دھول اڑانے،پانی کا چھڑکاؤ نہ کرنے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن کا حکم دیا۔اسی سلسلے میں ٹیموں کو متحرک اور ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے زیرتعمیر عمارات کے مالکان سے کہا کہ وہ میٹریل کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنائیں تاکہ گردوغبار نہ ہو اور ماحول کو تروتازہ رکھ کر سموگ کی روک تھام کی جاسکے۔



