قومی

فیصل آباد، سرینا روڈ ٹریفک کیلئے ماڈل قرار، بغیر ہیلمٹ، سست و کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

فیصل آباد (94 نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، مرزا فاران بیگ کے ویژن کے تحت سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد ،چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد مقصود احمد لون کی زیر قیادت شہریوں اور روڈ یوزرز کے محفوظ و آرام دہ سفر کے لیے ہرپل کوشاں ہے اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے سرینا روڈ فیصل آباد (چناب کلب چوک تا منروا کلب چوک) کو ماڈل روڈ قرار دے دیا ہے۔ ماڈل سرینا روڈ پر شہریوں اور روڈ یوزرز کی سہولت کے پیش نظر بغیر ہیلمٹ سوار موٹرسائیکل حضرات, موٹر سائیکل رکشہ جات لوڈر رکشہ جات اور ہر قسم کی سلو موونگ ٹریفک ,کمرشل وہیکلز اور دیگر تمام پبلک سروس وہیکلزکا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار حضرات کے لیے انتہائی بائیں لین علیحدہ سے مختص کر دی گئی ہے تاکہ ماڈل سرینا روڈ پر ٹریفک کا کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے اور تمام شہری باحفاظت اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں-

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ "گورنمنٹ آف پنجاب اور آفسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس فیصل آباد اپنے شہریوں کی خدمت کے لیے ہر پل مستعد و تیار ہے بطور چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد میری تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایک محفوظ اور منظم ٹریفک سسٹم کی تشکیل میں اپنا مثبت کردار ضرور ادا کریں ہم سب کو مل کر اپنے اور دوسروں کے لیے ایک محفوظ معاشرہ کی تکمیل کرنا ہوگی تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اپنے اپ کو غیر محفوظ تصور نہ کریں- بطور چیف ٹریفک آفیسر مجھ سمیت میری ٹیم اورتمام افسران و ملازمان ٹریفک کی بہترین روانی اور حادثات سے بچاؤ کے لیے مصروف عمل ہیں تمام سٹاف کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دینے کے لیے ہدایات وقت فوقتا جاری کی جا رہی ہیں -فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دینے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور سستی وغیرہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا عمل جاری و ساری رہے گا آئندہ آنے والے چند دنوں میں ہم ماڈل روڈ کا دائرہ کار شہر کی دوسری شاہراہوں تک بھی بڑھائیں گے۔ "

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button