قومی

نگراں دور میں ایک شخص نے یوکرین سے گندم منگوا کر 85 ارب روپے کمائے، عون عباس

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس نے الزام عائد کیا ہے کہ نگراں حکومت میں ایک شخص نے یوکرین سے گندم درآمد کرکے 85 ارب روپے کا منافع کمایا۔

گندم خریداری کے معاملے اور کسانوں کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے عون عباس نے کہا کہ پنجاب میں مال روڈ پر کسانوں کے ساتھ کیا کچھ ہوا ہے۔ سینیٹر عباس نے مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہورہے ہیں نہ ہم مذاکرات چاہتے ہیں، اگر ہمیں بات کرنی ہوئی تو ہم ان سے کریں گے جن کے پاس اتھارٹی ہوگی، جن کے پاس اپنا کوئی وزیر داخلہ نہیں ان سے کوئی کیا مذاکرات کرے گا؟  عون عباس نے کہا کہ ہمیں کیوں مذاکرات کرنے ہیں؟ ہمیں کوئی مذاکرات کی ضرورت نہیں، اسمبلی میں اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ کے علاوہ کوئی نہیں آتا، ڈپٹی وزیر اعظم کی کوئی آئینی پاور نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button