تقریبات/سیمینارز

فن فیئر جیسے پروگرامز طلبہ میں تعمیری و فکری صلاحتیں پیدا کرتے ہیں، کمشنر فیصل آباد

فیصل آباد(94 نیوز) ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے کہا ہے کہ فن فیئر جیسے پروگرامز طلبہ میں تعمیری و فکری صلاحتیں پیدا کرتے ہیں جس سے ان میں علمی شعبے میں نئی اختراعات کی دریافت کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈویژنل ماڈل کالج کے جونیئر وگرلز سیکشن کے فن فیئر کاافتتاح کرتے ہوئے کہی۔ پرنسپل کرنل (ر) عامر سرور،دیگر اساتذہ کرام کے علاوہ طالبات کی بڑی تعداد اور ان کے والدین بھی فن فیئر میں موجود تھے۔کمشنر نے فن فیئر میں طالبات کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔کمشنر نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لہذا طالبات کو معیاری تفریح کی سہولتیں بھی تسلسل کے ساتھ فراہم کی جائیں تاکہ وہ توانا جسم کے ساتھ پروان چڑھ سکیں۔ انہوں نے سٹالز سجانے و الی طالبات سے بھی بات چیت کی اور سٹال کی تیاری کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔فن فیئر کے دوران طالبات کے لئے مختلف جھولوں کی سہولت بھی موجود تھی اور طالبات نے بھر پور شرکت کرکے فن فیئر کو چار چاند لگا دئیے۔ فن فیئر میں طالبات کی طرف سے بکس،کھانے پینے،ڈریس اور دیگر اقسام کے سٹالز لگائے گئے تھے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button