قومی

ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خان محمد زرداری کا دوڑ میں تعلیمی اداروں اور ٹاؤن کمیٹی کا اچانک دورہ، سہولیات کی فراہمی اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایات

نوابشاہ (94 نیوز ، انور عادل خانزادہ)صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے دوڑ میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ گرلز مین پرائمری اسکول کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اساتذہ و عملے کی حاضری چیک کی۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسکولوں میں زیر تعلیم بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے، اساتذہ و عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، اور گرمی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبات کے لیے ٹھنڈے پانی کا مناسب بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں روشنی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ اسکولوں کے دورے کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری لانا، اساتذہ کی حاضری کا جائزہ لینا اور اداروں کو درپیش مسائل کا مشاہدہ کر کے ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھانا ہے۔اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول دوڑ کی انتظامیہ نے اسکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق ریجنل ڈائریکٹر کو آگاہی دی بعد ازاں، ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خان محمد زرداری نے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹاؤن آفیسر کو ہدایت کی کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔اس موقع پر ٹاؤن آفیسر محمد لائق زرداری نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی میونسپل سروسز کے متعلق ریجنل ڈائریکٹر کو آگاہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی ایس پی پولیس دوڑ حبیب الرحمان لاشاری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button