National

Imran Khan threatened, search operation around Bani Gala, PTI workers came to the field

Islam Abad (94 news) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دھمکی ملنے پر اسلام آباد میں بنی گالہ کے اطراف سرچ آپریشن کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بنی گالہ کے اطراف سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کی آمد پر خیموں میں موجود پی ٹی آئی کارکن باہر نکل آئے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی جبکہ سرچ آپریشن کے بعد پولیس وہاں سے واپس چلی گئی۔

رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے باہر موجود ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نےاپنی جان کو لاحق خطرے سے متعلق خدشہ ظاہر کیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے، میرے خلاف ہوئی سازش کا گزشتہ سال اگست سے معلوم ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button