قومی

عمران خان نئےآرمی چیف عاصم منیر کے کیوں خلاف ہیں؟

اسلام آباد (94 نیوز) سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر نئےآرمی چیف بنیں،گذشتہ روز جو پی ٹی آئی نے پیغام دیا اس سے تو لگتا ہے کہ صدر کہیں نہ کہیں مسئلہ کھڑا کر سکتے ہیں، تاہم حکومت نے لسٹ میں موجود 2 سینئرز کو آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اس پورے معاملے کو عاصم منیر کی وجہ سے متنازع بنایا۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ان کا مسئلہ یہ نہیں کون آرمی چیف بنے، مسئلہ یہ ہے کہ عاصم منیر نہ بن جائیں۔ عمران خان عاصم منیر کو بہت پسند کرتے تھے، انہیں ڈی جی آئی ایس آئی بنایا، وہ 6 ماہ اس عہدے پر بھی رہے پھر خبریں آئیں کہ عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے ثبوت رکھے جو بنی گالا اور ان کے اہلخانہ سے متعلقق تھے جس میں کرپشن کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔

جنرل عاصم توقع کر رہے تھے کہ عمران خان ایکشن لیں تاہم عمران خان نے جنرل عاصم کے خلاف ایکشن لیا اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ اس لیے عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر آرممی چیف بنیں کیونکہ یہ اصول کا نہیں ان کا ذاتی معاملہ تھا کہ وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی نے ثبوت رکھے جو اُس وقت کے وزیراعظم کو اچھے نہیں لگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button